چنتامنی:9 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )چنتامنی تعلقہ کے لائنس آنکھوں کی اسپتال میں آج لائسنس کلب ٹرسٹ کے زیر اہتمام آنکھوں کا چیک آپ کیمپ منعقدہ کیا گیا چیک آپ کیمپ میں 100سے زائد ضعیف احباب کوچیک آپ کرکے ضرورت کے مطابق دوائیاں دی گئی جبکہ 41 افراد کے آنکھ کا اپریشن مفت کرکے انھیں عینک وغیرہ ٹرسٹ کے جانب سے دیا گیا۔کیمپ کاافتتاح کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے لائنس کلب کے تعلقہ صدر آر۔شیوکمار نے کہا کہ آنکھوں کی صحت اور تندرستی توجہ بے حد ضروری ہے آنکھیں بہت بڑی نعمت ہیں یہ ہمارے جسم کے نازک حصہ پر واقع ہے جس میں کچھ نقص پیدا ہوجائے تو چہرے کو بدنماں بناسکتی ہے اس لئے آنکھوں کی حفاظت کرنا اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچانا مرد اور خواتین کے لئے بہت ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ بینائی کی سالمیت ہری سبزی اور وٹامن اے کی کافی مقدار میں استعمال کریں اچھی خوراک لی جائے تیز دھوپ اور گندی ہواؤں سے بچا جائے کوشش کرنی چاہئے کہ آنکھوں کے ارد گرد حلقوں پر توجہ دیں آنکھوں کے گرد حلقوں کی جھائیاں بیماری کی علامت ہیں کسے مکمل نیند حاصل کرنے سے ختم کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹووہیلر چلاتے وقت ہر انسان آنکھ کی حفاظت کے لئے عینک کا استعمال کرے اس سے آنکھ میں دھول وغیرہ پڑنے سے آنکھوں کو بچایا جاسکتا ہے اگر کسی کے آنکھ میں کچھ کمزور ہو تو فوراََ آنکھوں کے ڈاکٹر سے رابطہ کرے کیونکہ آنکھ بہت ہی نازک ہوا کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح خون عطیہ کرکہ ایک انسان کی جان بچائی جاسکتی ہے اسی طرح انسان مرنے سے پہلے آنکھ بھی عطیہ کرنے کی کوشش کرے آپ کے آنکھ سے جو بینائی سے محروم ہے اُس بہت فائدہ ہوگا اور اُن کے آنکھ روشن ہوجائینگے،اس موقع پر ڈاکٹر افتح ضیاء ڈاکٹر وسو دیوا سندر رام شٹی لائنس کلب کے نائب صدر وائی۔این۔پرکاش سکریٹری اے۔آر۔رام چندرہ خزانچی پی۔ایس۔رام موہن کاگیتی وینکٹ رتنم این۔دامود ریڈی سمیت کئی لوگ موجود رہے۔